
چنئی، 12 جنوری (ہ س)۔ مرکزی حکومت کے دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے کی خدمات کے لیے (ای او ایس -این1) کوڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ آج انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو)کی جانب سے پی ایس ایل وی -سی-62راکٹ کے ذریعے آندھرا پردیش کے تروپتی ضلع سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ اس کے ساتھ کو-پیسنجر سیٹلائٹ بھی بھیجے جا رہے ہیں، جنہیں ہندوستان اور بیرون ملک کی کئی اسٹارٹ اپ کمپنیوں نے تیار کیا ہے۔
مشن کے لیے 24 گھنٹے کی الٹی گنتی کل صبح 10:17 بجے شروع ہوئی۔ ماہی پروری کے محکمے کے اہلکاروں نے سری ہری کوٹا کے قریب تروولور ضلع کے ماہی گیروں سے آج راکٹ لانچ کے پیش نظر سمندر میں نہ جانے کی اپیل کی ہے۔
پی ایس ایل وی -سی 62 راکٹ اور سیٹلائٹس کا انضمام مکمل ہو گیا ہے۔ اس مشن میں ہندوستان، ماریشس، لکسمبرگ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، یورپ اور امریکہ کی کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کے 17 تجارتی سیٹلائٹس بھی شامل ہیں۔ اسرو کے سائنسدان تمام مراحل میں راکٹ اور سیٹلائٹ کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد