گرین لینڈ پر رکن ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت ہورہی ہے: نیٹو کمانڈر
برسلز،12جنوری(ہ س)۔یورپ میں نیٹو افواج کے سپریم کمانڈر امریکی جنرل ایلکسوس گرینکیوچ نے اتوار کو کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک ڈنمارک کے علاقے گرین لینڈ کے حوالے سے تعمیراتی بات چیت کر رہے ہیں جسے امریکی صدر ضم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے قطب شما
گرین لینڈ پر رکن ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت ہورہی ہے: نیٹو کمانڈر


برسلز،12جنوری(ہ س)۔یورپ میں نیٹو افواج کے سپریم کمانڈر امریکی جنرل ایلکسوس گرینکیوچ نے اتوار کو کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک ڈنمارک کے علاقے گرین لینڈ کے حوالے سے تعمیراتی بات چیت کر رہے ہیں جسے امریکی صدر ضم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے قطب شمالی کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ اتحاد کے دائرہ کار میں واقع ڈنمارک کے خود مختار قطبی جزیرے پر قبضہ کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی خواہش کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں گرینکیوچ نے کہا کہ شمالی بحر اوقیانوس کی کونسل کے اندر برسلز میں بات چیت جاری ہے اور جو کچھ میں نے سنا ہے اس کے مطابق یہ تعمیراتی مکالمے ہیں۔انہوں نے سویڈن میں دفاعی مسئلے کے لیے مختص ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اتحاد کے وہ ارکان جنہوں نے طویل سالوں تک تعاون کیا ہے وہ آپس میں بات کر رہے ہیں اور ان پیچیدہ مسائل کے حل تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

جبکہ گرینکیوچ نے گرین لینڈ کے حوالے سے حالیہ بات چیت کے سیاسی پہلوو¿ں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا اگرچہ اتحاد کے لیے کوئی براہ راست خطرہ نہیں ہے لیکن قطب شمالی اسٹریٹجک لحاظ سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ برف کم ہوگی اور وہاں تک رسائی کا دائرہ بڑھے گا، ہم یقیناً روس اور چین کو مل کر کام کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطب شمالی کی سٹریٹجک اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم نے چینی بحری جہازوں کو روس کے ساتھ گشت کرتے دیکھا ہے۔ نہ صرف روس کے شمالی ساحلوں پر بلکہ الاسکا کے شمال میں بھی۔ کینیڈا کے قریب اور دیگر مقامات پر بھی۔ یہ پرامن مقاصد کے لیے نہیں ہے۔ وہ سیل مچھلیوں اور قطبی ریچھوں کا مطالعہ نہیں کر رہے ہیں۔یاد رہے گرینکیوچ نے جمعہ کو اطلاع دی تھی کہ شمالی بحر اوقیانوس کا اتحاد (نیٹو) بحران سے بہت دور ہے اور یہ اپنے رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن پہلے ہی متنبہ کر چکی ہیں کہ اتحاد کے کسی رکن پر امریکی حملے کا مطلب ہر چیز کا خاتمہ ہوگا۔ اس میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے سے قائم سکیورٹی نظام بھی شامل ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande