اے ایم یو کے ریسرچ اسکالر نے عمان میں بین الاقوامی کانفرنس میں مقالہ پیش کیا
علی گڑھ،12 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے ریسرچ اسکالر مسٹر محمد حفظ الرحمٰن نے مسقط، سلطنتِ عمان میں سلطان قابوس یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس برائے نیومریکل انالیسز و آپٹیمائزیشن می
محمد حفظ الرحمن


علی گڑھ،12 جنوری (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے ریسرچ اسکالر مسٹر محمد حفظ الرحمٰن نے مسقط، سلطنتِ عمان میں سلطان قابوس یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس برائے نیومریکل انالیسز و آپٹیمائزیشن میں ایکویلیبریوم پرابلمز کے حل کے لئے انرشیئل اسپلیٹنگ سب گراڈیئنٹ میتھڈ کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

انھوں نے مقالے کے لئے اپنی تحقیق پروفیسر سید شکیب عرفان کی نگرانی میں پوری کی۔مسٹر رحمٰن کو مبارکباد دیتے ہوئے شعبہ ریاضی کی صدر پروفیسر اسماء علی نے کہا کہ اس طرح کی بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت اے ایم یو کی مضبوط تحقیقی روایت اور عالمی سطح پر اس کی بڑھتی ہوئی علمی وابستگی کو نمایاں کرتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande