چینی مانجھا کے خلاف بڑی کارروائی، 6.90 لاکھ روپے مالیت کا مانجھا ضبط، ایک ملزم گرفتار
حیدرآباد، 12 ۔ جنوری (ہ س)۔حیدرآباد سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں غیر قانونی چینی مانجھا کی فروخت کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ کالا پتھر پولیس اسٹیشن، فلک نما ڈویژن، راجندر نگر زون کی ٹیموں نے کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون کے ساتھ مشترکہ
چینی مانجھا کے خلاف بڑی کارروائی، 6.90 لاکھ روپے مالیت مانجھا ضبط، ایک ملزم گرفتار


حیدرآباد، 12 ۔ جنوری (ہ س)۔حیدرآباد سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں غیر قانونی چینی مانجھا کی فروخت کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ کالا پتھر پولیس اسٹیشن، فلک نما ڈویژن، راجندر نگر زون کی ٹیموں نے کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون کے ساتھ مشترکہ آپریشن انجام دیا، جس میں ایک شخص کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں ممنوعہ مانجھا ضبط کیاگیا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے محمد شزائب نامی شخص کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے چینی مانجھاکے 345 بوبنز ضبط کیے گئے، جن کی مالیت تقریباً 6 لاکھ 90 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے یہ ممنوعہ مانجھا ہریانہ کے شہر کرنال سے تعلق رکھنے والے وکرم مہتا نامی شخص سے خریدا تھا۔ بعد ازاں اسے کالا پتھر علاقے میں بشیرت نگر، ڈیکن بیکری کے عقب میں واقع گودام میں ذخیرہ کر کے غیر قانونی طور پر فروخت کیا جا رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق، ہربوبن تقریباً 2000 روپے میں فروخت کیاجارہا تھا۔تلنگانہ حکومت نے ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1986 کی دفعہ 5 کے تحت چینی مانجھا پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، کیونکہ یہ انسانوں کی جانوں کے لیے خطرناک ہے۔پرندوں اور جانوروں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ماحولیات کو متاثر کرتا ہے۔قانون کے مطابق پانچ سال تک قید،ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔گرفتار ملزم کو ضبط شدہ مانجھا کے ساتھ کالا پتھر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس سپلائی چین کی بھی جانچ کر رہی ہے تاکہ دیگر ملوث افراد کو پکڑا جا سکے۔یہ کارروائی درج ذیل اعلیٰ پولیس افسران کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ڈی سی پی ایس۔ سرینواس،ایڈیشنل ڈی سی پی ایس۔ سرینواس راؤ،اے سی پی فلک نما ڈویژن،ٹاسک فورس انسپکٹر ایم۔ اے۔جاوید کالا پتھر انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ ودیگر حیدرآباد پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چینی مانجھا کوصاف انکارکریں اور انسانی جانوں و پرندوں کی حفاظت کریں۔چینی مانجھا کی غیر قانونی فروخت نظر آئے تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔دو پہیہ گاڑی چلانے والے اینٹی اسٹرنگ راڈزاور حفاظتی آلات کالازمی استعمال کریں۔حیدرآباد میں چینی مانجھا کے خلاف یہ کارروائیاں عوامی سلامتی کو یقینی بنانے اور حادثات کو روکنے کے لیے مسلسل جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande