جماعتِ اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے تحت للیتا پارک میں دفتر کا باضابطہ افتتاح
نئی دہلی،12جنوری(ہ س)۔جماعتِ اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے تحت آج للیتا پارک میں جماعت کے دفتر کا باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔ دفتر کا افتتاح ناظمِ ضلع، محترم جناب انجینئر عبدالمنان صاحب کے دستِ مبارک سے کیا گیا۔اس موقع پر مقامی کارکنان اور ذمہ دارا
جماعتِ اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے تحت للیتا پارک میں دفتر کا باضابطہ افتتاح


نئی دہلی،12جنوری(ہ س)۔جماعتِ اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے تحت آج للیتا پارک میں جماعت کے دفتر کا باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔ دفتر کا افتتاح ناظمِ ضلع، محترم جناب انجینئر عبدالمنان صاحب کے دستِ مبارک سے کیا گیا۔اس موقع پر مقامی کارکنان اور ذمہ داران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام میں ہفت روزہ صدائے انصاری کے ایڈیٹر اَطہرحسین انصاری، ایک مینار مسجد کے متولی اور دورِ جدید اردو اخبار کے ایڈیٹر شہروز رضا، تاج انکلیو سے رکنِ جماعت واثق امام، جگتپوری سے رکنِ جماعت اسلم صاحب، اور امیرِ مقامی لکشمی نگر فلاح الدین فلاہی خصوصی طور پر شریک تھے۔

دفتر کے افتتاح کے بعد باضابطہ پروگرام کا آغاز ہوا، جس میں فلاح الدین فلاحی نے درسِ قرآن پیش کیا۔ انہوں نے قرآنِ مجید کی سورہ الصف کی تلاوت کے بعد اس کا ترجمہ اور تفصیلی تشریح بیان کی۔ درس کے دوران انہوں نے سورہ کی افادیت، اس کے مفہوم، پس منظر اور عملی پیغام پر روشنی ڈالی اور آخر میں سورہ الصف کا جامع خلاصہ پیش کیا۔

پروگرام کے اختتام پر ذمہ داران نے امید ظاہر کی کہ اس دفتر اور دروسِ قرآن کے ذریعے علاقے میں دینی بیداری، فکری تربیت اور جماعتی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل جماعتِ اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے تحت آرام پارک، گلی نمبر چار میں گزشتہ ایک سال سے باقاعدگی کے ساتھ دینی پروگرام جاری ہے، جو بعد نمازِ عشاءمنعقد ہوتا رہا ہے۔ اب للیتا پارک میں با ضابطہ پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔تاکہ دونوں مقامات پر دینی و تربیتی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں۔پروگرام کے اختتام پر ذمہ داران نے امید ظاہر کی کہ ان پروگراموں کے ذریعے علاقے میں دینی بیداری، فکری تربیت اور جماعتی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande