
واشنگٹن،12جنوری(ہ س)۔لاس اینجلس پولیس نے اتوار کے روز مداخلت اور جوابی کارروائی کی جب ایک شخص نے ایرانی عوام کی حمایت میں مظاہرے کرنے والے ہجوم پر یو-ہال باکس ٹرک گھسا دیا۔ اس کی وجہ سے مظاہرین خوفزدہ ہو کر تیزی سے راستے سے ہٹ گئے اور پھر تیز رفتار گاڑی کے پیچھے بھاگ کر ڈرائیور پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔یو-ہال ٹرک کو کئی بلاکس کے فاصلے پر روکا گیا اور اسے پولیس کی گاڑیوں نے گھیر لیا۔ اس کی کھڑکی اور سائیڈ کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔اے بی سی سیون نیوز ہیلی کاپٹر کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ افسران نے ہجوم کو قابو میں اور فاصلے پر رکھتے ہوئے ٹرک کو گھیرے میں لے لیا۔ ہجوم میں شامل افراد نے ڈرائیور پر مکے برسائے اور ڈرائیور کی طرف کی کھڑکی سے اس پر حملہ کیا۔
پولیس نے اتوار کی شام ایک بیان میں کہا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرک سے ایک شخص کو ٹکر لگی لیکن کوئی بھی شخص شدید زخمی نہیں ہوا۔ لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ نیم طبی عملے نے دو افراد کا معائنہ کیا اور دونوں نے ہی علاج کروانے سے انکار کر دیا۔لاس اینجلس کے ویسٹ ووڈ محلے میں ویٹرن ایونیو کے ساتھ ایرانی ملائیت کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اتوار کی سہ پہر مظاہرین کا ایک جمِ غفیر جمع ہو گیا جن میں سے بعض ایرانی پرچم لہرا رہے تھے۔ پولیس نے بالآخر انہیں منتشر ہو جانے کا حکم جاری کیا اور اے بی سی سیون نے اطلاع دی کہ شام پانچ بجے تک تقریباً صرف سو مظاہرین علاقے میں بدستور موجود تھے۔کارکنان نے کہا ہے کہ ایران میں ملک گیر احتجاج کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے نتیجے میں 530 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران کے دارالحکومت اور اس کے دوسرے بڑے شہر تہران میں اتوار کو ایک بار پھر مظاہرین سڑکوں پر آگئے۔لاس اینجلس ایران سے باہر سب سے بڑی ایرانی کمیونٹی کا مرکز ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan