
علی گڑھ, 12 جنوری (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے انڈین کالج آف اینستھیسیولوجسٹس کی ساتویں بین الاقوامی اور 17ویں قومی کانفرنس (آئی کیکون 2026) کے بروشر کا اجراء کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان، شعبہ اینستھیسیولوجی و کریٹیکل کیئر کے چیئرمین پروفیسر حماد عثمانی اور سینئر اساتذہ پروفیسر حسین عامر، پروفیسر ابو ندیم اور پروفیسر عبید صدیقی موجود تھے۔ جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو کے شعبہ اینستھیسیولوجی و کریٹیکل کیئر کے زیر اہتمام یہ کانفرنس 12 اور 13 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگی، جبکہ کانفرنس سے قبل کی ورکشاپ11 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کا موضوع ہے: اسمارٹر اینستھیسیا کی جانب: ٹکنالوجی اور انٹلیجنس کا انضمام‘، جس میں اینستھیسیا کے میدان میں اختراع اور جدید ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار پر گفتگو ہوگی۔ پروفیسر حماد عثمانی نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد علمی تبادلے کو فروغ دینا، تحقیقی کاموں کو سامنے لانا اور نوجوان اینستھیسیولوجسٹس کو اس شعبے کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ