تلنگانہ میں سینئر نیشنل کھو کھو چیمپئن شپ کا شاندار آغاز
حیدرآباد، 12 جنوری (ہ س)۔تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں واقع ریلوے اسٹیڈیم میں 58 ویں سینئر نیشنل کھو کھو چیمپئن شپ (مرد و خواتین) 2025-26 کا باضابطہ افتتاح کیا گیا اس میگا ایونٹ میں ملک بھر سے 1,400 سے زائد کھلاڑی اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں افتتاحی
تلنگانہ میں سینئر نیشنل کھو کھو چیمپئن شپ کا شاندار آغاز،


حیدرآباد، 12 جنوری (ہ س)۔تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں واقع ریلوے اسٹیڈیم میں 58 ویں سینئر نیشنل کھو کھو چیمپئن شپ (مرد و خواتین) 2025-26 کا باضابطہ افتتاح کیا گیا اس میگا ایونٹ میں ملک بھر سے 1,400 سے زائد کھلاڑی اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں افتتاحی تقریب ایک پرشکوہ منظر پیش کر رہی تھی، جس میں ٹیموں کی پریڈ، این سی سی کا شاندار مارچ پاسٹ اور تلنگانہ کی ثقافت کو اجاگر کرنے والے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے۔تقریب کی صدارت تلنگانہ کے وزیر برائے آبپاشی این اتم کمار ریڈی اور وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان مسٹر واکیٹی سری ہری نے کی۔ اس موقع پر کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا ( کے کے ایف آئی ) کے صدر سدھانشو متل اور دیگر اہم عہدیداران بھی موجود تھے۔سدھانشو متل (صدر کے کے ایف آئی ) نے ملک بھر سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کھو کھو اب ایک عالمی کھیل بن چکا ہے۔ ہمارا خواب ہے کہ 2030 کے کامن ویلتھ گیمز میں اس کھیل کو شامل کرایا جائے اور ہم اس مقصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔واکیٹی سری ہری (وزیر کھیل) نے شاندار انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قاضی پیٹ میں دہلی جیسا جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کھو کھو کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 1.5 کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔این اتم کمار ریڈی (وزیر آبپاشی) نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت روایتی کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گی تاکہ دیہی ٹیلنٹ کو قومی سطح پر پہچان مل سکے۔اس پانچ روزہ چیمپئن شپ میں 26 ریاستوں، 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 4 ادارہ جاتی یونٹوں اور 3 ایسوسی ایٹ ممبرز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔مقابلے ‘لیگ کم ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے جا رہے ہیں۔ پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل مقابلے 14 جنوری کو ہوں گے، جبکہ سیمی فائنل اور فائنل معرکے 15 جنوری کو منعقد کیے جائیں گے۔اس موقع پر تلنگانہ کھو کھو ایسوسی ایشن کے صدر جانگا راگھو ریڈی اورسکریٹری این کرشنامورتی نے تمام مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انتظامیہ کے مطابق، ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں،جن میں فلڈ لائٹس اور میٹ کورٹس شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande