ویراٹ کوہلی 28000 انٹرنیشنل رن مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
وڈودرا، 11 جنوری (ہ س)۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ وڈودرا میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنے 25 رنز کے ساتھ، کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 28000 رن مکمل کیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دن
وراٹ


وڈودرا، 11 جنوری (ہ س)۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ وڈودرا میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنے 25 رنز کے ساتھ، کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 28000 رن مکمل کیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

ہندوستان کے لیجنڈری بلے باز سچن تندولکر اس فہرست میں سرفہرست ہیں جنہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 34,357 رن بنائے۔ ویراٹ کوہلی اب سری لنکا کے سابق لیجنڈ کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 28,016 رن بنائے تھے۔

کوہلی نے اپنے 557ویں میچ میں 28000 بین الاقوامی رن کا ہندسہ عبور کیا۔ سچن تندولکر نے 664 بین الاقوامی میچوں میں 34,357 رن بنائے ہیں۔ تندولکر نے اپنے کیریئر میں 100 سنچریاں اور 164 نصف سنچریاں بنائیں۔ ویراٹ کوہلی اب 84 سنچریاں اور 145 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

پہلے ون ڈے میں بھارتی کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس ہار کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رن بنائے۔ اس ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم نے روہت شرما اور شبمن گل کے ساتھ مستحکم آغاز کیا۔ روہت 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد ویراٹ کوہلی میدان میں آئے اور شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ وہ اس وقت 52 پر کھیل رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande