جموں میں چور دن دہاڑے زیورات چوری کرکے لے گئے ۔
جموں میں چور دن دہاڑے زیورات چوری کرکے لے گئے ۔ جموں, 11 جنوری (ہ س)۔ جموں کے دومانہ علاقے کے گول گجرال میں واقع گنیش وہار کیمپ روڈ پر ایک رہائشی مکان میں دن دہاڑے چوری کی واردات پیش آئی۔ نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر الماری میں رکھے سونے کے زیو
Jewellery


جموں میں چور دن دہاڑے زیورات چوری کرکے لے گئے ۔

جموں, 11 جنوری (ہ س)۔

جموں کے دومانہ علاقے کے گول گجرال میں واقع گنیش وہار کیمپ روڈ پر ایک رہائشی مکان میں دن دہاڑے چوری کی واردات پیش آئی۔ نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر الماری میں رکھے سونے کے زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ شخص گنویَر سنگھ،سکنہ گول گجرال نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ جمعہ کے روز کام کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے۔ دوپہر کے وقت جب وہ واپس لوٹے تو دیکھا کہ گھر کے مرکزی دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا ہے۔ اندر جا کر معلوم ہوا کہ الماری کا تالا بھی توڑا گیا ہے اور اس میں رکھے سونے کے زیورات اور ہزاروں روپے نقدی غائب ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی دومانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارد گرد کے علاقوں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande