انسدادِ منشیات اور چینی مانجھا کے خلاف ریلی، ریاستی وزیر محمد اظہرالدین کی شرکت
حیدرآباد، 11 ۔ جنوری (ہ س)۔ حیدرآباد کے کاروان میں انسدادِ منشیات کے خلاف ایک شاندار آگاہی ریلی اور جلسۂ عام کا انعقاد رائل سی ہوٹل، جھِرّا سے محبوب کالونی تک کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں، طلبہ،اورعوام میں منشیات کے مضر اثر
انسدادِ منشیات اور چینی مانجا کے خلاف ریلی، ریاستی وزیر محمد اظہرالدین کی شرکت


حیدرآباد، 11 ۔ جنوری (ہ س)۔ حیدرآباد کے کاروان میں انسدادِ منشیات کے خلاف ایک شاندار آگاہی ریلی اور جلسۂ عام کا انعقاد رائل سی ہوٹل، جھِرّا سے محبوب کالونی تک کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں، طلبہ،اورعوام میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنااور چائنا مانجا کے خطرات سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔پروگرام میں وزیر اقلیتی بہبود حکومتِ تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین، ڈائریکٹر انسدادِ منشیات حکومتِ تلنگانہ سندیپ شاندلیہ آئی پی ایس، ڈی سی پی گولکنڈہ زون جی چندر موہن اور چیئرمین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی فیڈریشن مِتّو سائی کمار نے شرکت کی اور خطاب کیا۔وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس کے لیے حکومتِ تلنگانہ نے ایگل فورس تشکیل دی ہے اور ہم منشیات مافیا کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ڈائریکٹر انسدادِ منشیات سندیپ شنڈالیہ نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے ان کے جسمانی، ذہنی اور سماجی نقصانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کریں اور ایک محفوظ مستقبل کی تعمیر کریں۔ڈی سی پی گولکنڈہ زون جی چندر موہن نے چائنا مانجا کے استعمال کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے فروخت کنندگان کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی دھمکی دی۔کانگریس پارٹی کے حلقہ اسمبلی کاروان کے انچارج نے کہا کہ منشیات اور چائنامانجھا ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ کانگریس پارٹی عوام کے ساتھ مل کر اس مہم کو جاری رکھے گی اور کسی بھی صورت میں نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔پروگرام کے اختتام پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ منشیات اور چائنا مانجا کے خلاف اس مہم میں حکومت اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں اور کسی بھی معلومات کی صورت میں فوری طور پر پولیس کوآگاہ کریں تاکہ ایک صحت مند، محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔پروگرام کے اختتام پر اسکول اور کالج کے تمام کرسپانڈنٹس، اساتذہ، اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں شریک اہم رہنماؤں میں مٹو سائی کمار، یوتھ لیڈر مقبول بن عبداللہ الہاجری، ارون کمار درگا پرساد، اور نائب صدر یوتھ کانگریس خیریت آباد ڈسٹرکٹ عبداللہ بن عثمان الہاجری شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande