
چتردرگ، 11 جنوری (ہ س)۔ کرناٹک کے چتردرگ تعلقہ کے تماتکلو گاؤں کے نزدیک ہفتہ کی رات ایک لاری کے ایک انووا کار سے ٹکرانے سے کار میں سوار دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویشنوی اپنی ماں کمل کے ساتھ تمل ناڈو کے سفر سے کولہاپور واپس آرہی تھیں۔ ان کی کار، جس کو راکیش چلا رہا تھا، چتردرگا تعلقہ کے تمتکالو گاؤں کے قریب سامنے سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ڈی ایس پی ویشنوی کی ماں کمل (65) اور کار ڈرائیور راکیش (40) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ڈی ایس پی ویشنوی اور دو دیگر شدید زخمی ہیں اور چتردرگا کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی آئی بالا چندر نائک جائے وقوعہ پر پہنچے اور معائنہ کیا۔ چتردرگا دیہی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد