
جند، 11 جنوری (ہ س)۔
ایک سائبر مجرم نے بینک ملازم ظاہر کرتے ہوئے بینک کے ایک صارف کو لنک بھیجا۔ جیسے ہی صارف نے لنک پر کلک کیا، اس کے اکاو¿نٹ سے 261,000 روپے غائب ہو گئے۔ متاثرہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر سائبر پولیس اسٹیشن نے نامعلوم شخص کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہاو¿سنگ بورڈ کے رہائشی ارون نے اتوار کو سائبر پولیس اسٹیشن کو دی گئی اپنی شکایت میں بتایا کہ اسے ایک شخص کا فون آیا جس نے خود کو بینک ملازم ہونے کا دعویٰ کیا اور اس سے اپنا اکاو¿نٹ اپ ڈیٹ کرنے کو کہا۔ اس کے بعد ملزم نے اسے ایک لنک بھیجا۔ لنک پر کلک کرنے پر، اس کا فون ہیک ہو گیا اور اس کے اکاو¿نٹ سے 261,717 روپے غائب ہو گئے۔ اس کے اکاو¿نٹ سے رقم غائب ہونے کے بعد اسے احساس ہوا کہ ا س کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے ۔ ارون کی شکایت کی بنیاد پر سائبر پولیس اسٹیشن نے نامعلوم افراد کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ایس پی کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ سائبر کرائم کے تعلق سے مسلسل بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ عوام کو ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر آپ سائبر فراڈ کا شکار ہو جاتے ہیں، تو آپ کو فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دینی چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ