آئی سی سی ایلیٹ امپائر شرف الد ولہ سیکت بھارت میںکر رہے ہیں امپائرنگ ،کوئی تنازعہ نہیں
ڈھاکہ،11جنوری (ہ س )۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے اتوار کو کہا کہ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد سیکت اس وقت میزبان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں بطور میچ آفیشل ہندوستان میں ہیں، کیونکہ وہ آئی سی سی سے معاہدہ شدہ امپائر ہیں۔
آئی سی سی ایلیٹ امپائر شرف الد ولہسیکت بھارت میںکر رہے ہیں امپائرنگ ،کوئی تنازعہ نہیں


ڈھاکہ،11جنوری (ہ س )۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے اتوار کو کہا کہ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد سیکت اس وقت میزبان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں بطور میچ آفیشل ہندوستان میں ہیں، کیونکہ وہ آئی سی سی سے معاہدہ شدہ امپائر ہیں۔ جہاں بی سی بی نے کہا کہ حال ہی میں دونوں بورڈ کے درمیان مستفیض الرحمان کو آئندہ آئی پی ایل کے لئے کولکاتہ نائٹ رائڈرس ٹیم سے ریلیز کرنے کو لے کر ہوئے تنازعہ کے بعد سیکورٹی وجوہات سے وہ آئندہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں کھیلنے کیلئے بھارت جانے کو تیار نہیں ہیں۔ وہیں اتوار کو وڈودرہ کے بی سی اے اسٹیڈیم میں پہلے ونڈے یں سیکت کو ٹی وی امپائر کے طور پر دیکھے جانے کے بعد کئی لوگوں کی نگاہیں ان کی طرف اٹھیں۔

بی سی بی امپائر ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین افتخار رحمان نے اتوار کے روز کرک بز کو بتایا کہ سیکت کو بورڈ کی جانب سے کسی قسم کے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کے معاہدے میں یہ شرط ہے کہ جب بھی آئی سی سی کو ان کی خدمات کی ضرورت ہو تو وہ جانے کے لیے آزاد ہیں۔ سیکت، جو کہ آئی سی سی ایلیٹ امپائر ہیں اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹی 20 کے جاری ٹورنامنٹ کے چند میچوں میں امپائرنگ بھی کر چکے ہیں، فی الحال بی سی بی کے امپائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

افتخار نے کہا، وہ آئی سی سی سے معاہدہ شدہ امپائر ہیں اور ہم واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ ان کا ہمارے (بی سی بی) کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ اب، ہمارے معاہدے میں لکھا ہے کہ جب بھی اس کے پاس آئی سی سی کی اسائنمنٹ ہوگی، وہ خود بخود ہم سے چھٹی پر چلے جائیں گے۔ یہ ایک خود ساختہ چھٹی ہوگی، اور مجھے کوئی این او سی فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرے ساتھ ان کے ملازمت کے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس آئی سی سی کا کوئی کام ہے تو وہ خود بخود ریلیزہو جائیں گے۔ میرے پاس یہ فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے کہ اجازت دوں یا نہیں۔

امید ہے کہ سیکت اور آئی سی سی انٹرنیشنل امپائر غازی سہیل بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور میچ آفیشلز فرائض انجام دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande