سفیل گوڑہ میں مندر کی بے حرمتی، ایک شخص گرفتار، ملزم کا انکاؤنٹر کرنے بی جے پی صدر کا مطالبہ
حیدرآباد، 11 جنوری(ہ س)۔ شہر حیدرآباد کے سفیل گوڑہ علاقہ میں واقع کٹہ مائسماں مندر میں غیر مجاز طور پر داخل ہونے اور مبینہ طور پر مورتی کے سامنے غیر مہذب حرکات کرنے پر ایک26 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے اتوار کے روز یہ بات بتائی۔ بی جے پی،
سفیل گوڑہ میں مندر کی بے حرمتی، ایک شخص گرفتار، ملزم کا انکاؤنٹر کرنے بی جے پی صدر کا مطالبہ


حیدرآباد، 11 جنوری(ہ س)۔ شہر حیدرآباد کے سفیل گوڑہ علاقہ میں واقع کٹہ مائسماں مندر میں غیر مجاز طور پر داخل ہونے اور مبینہ طور پر مورتی کے سامنے غیر مہذب حرکات کرنے پر ایک26 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے اتوار کے روز یہ بات بتائی۔ بی جے پی، ہندو نواز تنظیموں اور بھکتوں نے مندر کی بے حرمتی کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملزم نے ہفتہ کی شب مندر کے احاطہ میں پیشاب کیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طور پر پر دکھایا گیا کہ چند افراد مندر کے سامنے اس واقعہ پر ملزم شخص سے اس کے اس فصل پر پوچھ گچھ کرنے کے بعد اسے مارپیٹ کررہے تھے۔ نریڈ میٹ پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف بی این ایس کی دفعات کے تحت ک یس درج کرلیا گیا۔ اس پر کٹہ مائسماں مندر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے، مذہبی عقائد کی توہیم کرنے کا الزام عائد کیاگیا۔

پڑوسی ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کا متوطن ملزم ا لطاف کو گرفتارکرلیا گیا اور اسے 11 جنوری کو شہر کی ایک عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔ جہاں مجسٹریٹ نے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ملکاجگری پولیس کمشنریٹ سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ملزم کی سابق اور ماضی کی ہسٹری کی جانچ کررہی ہے۔ قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر این رامچندر راؤ جنہوں نے مندر کا دورہ کیا ہے، نے اس واقعہ کو توہین آمیز قرار دیا اور مندر کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کا انکاونٹر کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔تلنگانہ کی کانگریس حکومت کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ، پاکستان اور بنگلدیش میں سے مسابقت کررہی ہے کہ کون ہندووں پر حملہ میں سبقت لیجائے گا۔ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں رامچندر راؤ نے کہاکہ اگر چیکہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں مگر دوسری جانب سرتن سے جدا کی زبان بولنے والے کو جو مندر کی بے حرمتی کرنے کے واقعہ میں ملوث ہے، کا نکاونٹر کردینا چاہئے۔ اس ملزم کٹہ مائسماں مندر کے احاطہ میں پیشاب کرتے ہوئے اس مذہبی مقام کی بے حرمتی کی ہے۔اس واقعہ پر کانگریس، بی آ رایس کے ساتھ دیگر سیکولر جماعتوں اور میڈیا کی خاموشی پر انہیں حیرت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ بی جے پی، اس واقعہ پر خاموش تماشائی نہیں رہے گی اور وہ، ہندو عقیدہ، منادر اور وقار کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر لڑائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندو، خاموش نہیں رہیں گے۔ عقیدہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دریں اثنا پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ ز یر گردش(وائرل) افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر قطعی بھروسہ نہ کریں۔ شہریوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ صرف محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات پر اعتماد کریں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔ غلط، گمراہ کن ایک اطلاع کے پھیلنے سے غیر ضروری خوف وہراس پیدا ہوگا اور عوامی امن درہم برہم ہوگا۔ پولیس نے عوام کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ امن کو برقرار رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande