جموں میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر
جموں، 11 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں شدید دھند اور کم حدِ نگاہ کے باعث اتوار کی صبح جموں ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن متاثر رہا، جس کے نتیجے میں کم از کم سات پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔جموں ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق خراب موسمی حالات کے سبب جموں
Fog


جموں، 11 جنوری (ہ س)۔

جموں و کشمیر میں شدید دھند اور کم حدِ نگاہ کے باعث اتوار کی صبح جموں ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن متاثر رہا، جس کے نتیجے میں کم از کم سات پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔جموں ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق خراب موسمی حالات کے سبب جموں سے دہلی، اندور اور احمد آباد جانے والی متعدد پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ اسی طرح جموں سے سری نگر کے لیے مقرر دو پروازیں بھی وقت پر روانہ نہ ہو سکیں، جبکہ لیہہ جانے والی دو پروازیں بھی کم حدِ نگاہ کی وجہ سے متاثر رہیں۔

حکام نے بتایا کہ گھنی دھند کے باعث حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی تھی، جس کے پیش نظر مسافروں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے پروازوں کی روانگی عارضی طور پر روک دی گئی۔ حالات میں بہتری آنے کے بعد ہی فضائی خدمات بحال کی گئیں۔اس دوران مسافروں کو ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں اپنی پروازوں سے متعلق تازہ جانکاری کے انتظار میں دیکھا گیا، جبکہ ایئرلائنز نے موسمی صورتحال کے مطابق اپنے شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دن چڑھنے کے ساتھ حدِ نگاہ میں بہتری متوقع ہے، جس کے بعد فضائی آپریشن بتدریج معمول پر آ جائے گا۔

جموں ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ موسمِ سرما کے دوران، جب دھند کے باعث فضائی آمد و رفت اکثر متاثر ہوتی ہے، اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے مسلسل رابطے میں رہیں اور پروازوں کے تازہ اوقات کی تصدیق کرتے رہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande