
فٹنس اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سائیکل پر نوجوان نکلے
بھوپال، 11 جنوری (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں اتوار کو ’سائیکل آن سنڈے‘ کا انعقاد ہوا۔ پروگرام کو وزیر وشواس کیلاش سارنگ نے فلیگ آف کیا۔ فٹنس اور ماحولیاتی تحفظ کو عوامی تحریک بنانے کے لیے پروگرام میں بھوپال کے سینکڑوں نوجوان، کھلاڑی اور شہری سائیکل لے کر سڑکوں پر اترے۔ پورے راستے پر جوش اور توانائی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ ’سائیکل آن سنڈے‘ پروگرام میں وزیر وشواس سارنگ بھی شامل رہے اور سائیکل چلا کر صحت مند رہنے کا پیغام دیا۔
اس موقع پر وزیر سارنگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو فٹ رکھنے کا پیغام دیا ہے۔ ملک کو ہٹ کرنا ہے تو سبھی کو فٹ رہنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ ایسی ورزش ہے، جس میں ایڈونچر بھی ہے اور صحت کا فائدہ بھی۔ اگر سائیکلنگ کو زندگی کا حصہ بنایا جائے، تو اس کا مثبت اثر جسمانی، ذہنی اور سماجی سطح پر دکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سائیکلنگ نہ صرف فٹنس بڑھاتی ہے، بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔ انعقاد کا مقصد لوگوں کو باقاعدہ ورزش، فعال طرز زندگی اور صاف ماحول کے تئیں بیدار کرنا رہا۔ ’سائیکل آن سنڈے‘ کا انعقاد اسپورٹس اتھارٹی (سائی) سی آر سی بھوپال اور مینیٹ کے تعاون سے کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر وزیر سارنگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزاز سے بھی نوازا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن