کرائم برانچ جموں نے جعلسازی کے معاملے میں مقدمہ درج کیا
جموں, 11 جنوری (ہ س)۔ جموں کرائم برانچ کی اسپیشل کرائم وِنگ نے سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ایک معاملے میں محمد طاہر ولد محمد حسین سکنہ وارڈ نمبر سات بنولا، ضلع پونچھ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم پر جموں و کشمیر ہائی ک
Crime branch


جموں, 11 جنوری (ہ س)۔ جموں کرائم برانچ کی اسپیشل کرائم وِنگ نے سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ایک معاملے میں محمد طاہر ولد محمد حسین سکنہ وارڈ نمبر سات بنولا، ضلع پونچھ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم پر جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں نوکری کا جھانسہ دے کر فرضی تقرری نامے جاری کرنے اور دو افراد سے چار لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔

اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس ایس پی اسپیشل کرائم وِنگ جموں سنجے پریہار نے بتایا کہ یہ کیس دو الگ الگ تحریری شکایات کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے، جن میں دونوں شکایت کنندگان نے ایک ہی شخص پر نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق پہلے شکایت کنندہ کی ملاقات ملزم سے جموں سے روڑکی جانے والی ٹرین کے سفر کے دوران ہوئی تھی، جہاں رفتہ رفتہ دونوں کے درمیان دوستی ہو گئی۔ اسی تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے شکایت کنندہ کو جموں ہائی کورٹ میں سرکاری نوکری دلانے کا جھانسہ دیا اور اس سے دو لاکھ روپے وصول کیے، جن میں کچھ رقم بینک ٹرانسفر جبکہ کچھ نقد شامل تھی۔ بعد ازاں ملزم نے ہائی کورٹ جموں کا ایک مبینہ تقرری نامہ دیا، جو بعد میں مکمل طور پر جعلی ثابت ہوا۔

جب شکایت کنندہ تقرری کے سلسلے میں ہائی کورٹ حکام کے پاس پہنچا تو وہاں انکشاف ہوا کہ پیش کیا گیا تقرری نامہ فرضی ہے۔دوسرے شکایت کنندہ سے ملزم کی پہلے سے جان پہچان تھی۔ ابتدا میں اس نے اپنی اہلیہ کے علاج کے بہانے دو لاکھ روپے لیے، بعد ازاں اس کے بیٹے کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں نوکری دلانے کا وعدہ کر کے دستاویزات حاصل کیے۔ تاہم، بعد میں دیا گیا تقرری نامہ بھی جانچ میں جعلی نکلا۔

اس طرح ملزم نے دونوں شکایت کنندگان سے مجموعی طور پر چار لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کر کے انہیں مالی نقصان پہنچایا، جبکہ خود ناجائز فائدہ حاصل کیا۔ ابتدائی جانچ میں الزامات درست پائے جانے کے بعد کرائم برانچ جموں نے باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande