
نئی دہلی، 11 جنوری (ہ س)۔
دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے سائبر سیل نے ایک منظم گاڑیوں کے لون فراڈ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے اور تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان نے فرضی آدھار کارڈ، پین کارڈ اور من گھڑت آئی ٹی آر کا استعمال کرتے ہوئے مختلف بینکوں سے گاڑیوں کے قرض حاصل کیے، لیکن جان بوجھ کر قسطوں کی ادائیگی میں میں سستی کی ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے پانچ گاڑیاں برآمد کیں جن میں ایک مرسڈیز، بریزا، الٹروز، اسکارپیو این، اور ٹویوٹا ہلکس شامل ہیں۔
کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس آدتیہ گوتم نے اتوار کو بتایا کہ سائبر سیل کی ٹیم نے 25 دسمبر 2025 کو موصول ہونے والی ایک اطلاع کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ قرضوں کی منظوری کے بعد ملزمان نے گاڑیوں کو کہیں اور رجسٹر کرکے ٹریکنگ سے بچتے تھے اور بعد میں انہیں فروخت کر دیتے تھے ۔ تکنیکی تجزیہ سے یہ بھی پتہ چلا کہ آدھار اور پین کارڈ پر جو تصویریں مختلف ناموں سے جاری کی گئی ہیں وہ ایک ہی شخص کی تھیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران مرکزی ملزم امن عرف شیام سندر عرف راہل کپور (46) ساکن تلک نگر کو 25 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، پوچھ گچھ کے دوران اس نے فرضی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے کئی بینک اکاو¿نٹس کھولنے اور ان اکاو¿نٹس کے ذریعے گاڑیوں کے قرضے حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔ یہ تمام قرضے بعد میں این پی اے ہو گئے۔
مزید تفتیش کے دوران، شریک ملزم دھیرج عرف آلوک عرف سدھارتھ، جو نجف گڑھ کے رہنے والے ہیں، کو 8 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے جعلی دستاویزات کے ذریعے قرض حاصل کرنے اور پھر گاڑیاں فروخت کرنے کے لیے امن کے ساتھ ملی بھگت کا اعتراف بھی کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ