وزیراعلیٰ کا تاریخی گول گھر احاطہ کا دورہ، موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، حکام کو ہدایات دیں
پٹنہ، 11 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج تاریخی گول گھراحاطہ کا دورہ کر کے موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے گو ل گھر احاطہ پارک، گو ل گھر کے ڈھانچے کی حالت اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ اور لیزر شوز وغیرہ کا جائزہ لیا۔وزیر اعل
وزیراعلیٰ کا تاریخی گول گھر احاطہ کا دورہ، موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، حکام کو ہدایات دیں


پٹنہ، 11 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج تاریخی گول گھراحاطہ کا دورہ کر کے موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے گو ل گھر احاطہ پارک، گو ل گھر کے ڈھانچے کی حالت اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ اور لیزر شوز وغیرہ کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے افسران کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گو ل گھر ایک تاریخی ورثہ ہے،کثیر تعداد میں لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں۔ گول گھر احاطہ کی خوبصورتی اور اس کے رکھ رکھائو کو اچھی طریقہ سے کرائیں تاکہ دیکھنے میں پرکشش لگے۔سال 2013 میں یہاں شروع کیے گئے لائٹ اینڈ ساؤنڈ اور لیزر شو کو باقاعدگی سے چلایا جائے ، اس سے لوگوں کو تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گول گھر کی تاریخی اہمیت سے یہاں آنے والے لوگ واقف ہو سکیں ۔ اس کے لیے یہاں ڈسپلے بورڈ بھی لگائیں۔ گول گھر فن تعمیر کا ایک قابل ذکر نمونہ ہے، اس لیے اس کے ڈھانچے کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں ، تاکہ اسے مزید بہتر طریقہ سے محفوظ کیا جاسکے۔دورہ کے دوران جے ڈی یو کے کارگزار قومی صدر اوررکن پارلیمنٹ،سنجے کمار جھا، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ،ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم، اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande