اے پی کی ڈواکرا خواتین کے لئے وزیراعلیٰ نائیڈو کا سنکرانتی تحفہ
اے پی کی ڈواکرا خواتین کے لئے وزیراعلیٰ نائیڈو کا سنکرانتی تحفہحیدرآباد، 11 ۔ جنوری (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندرابابو نائیڈو نے سنکرانتی کے موقع پر ریاست کی ڈیولپمنٹ آف ویمن اینڈچائلڈ ان رورل ایریاز(ڈواکرا) گروپس کی خواتین کے لئے ایک بڑے او
اے پی کی ڈواکرا خواتین کے لئے وزیراعلیٰ نائیڈو کا سنکرانتی تحفہ


اے پی کی ڈواکرا خواتین کے لئے وزیراعلیٰ نائیڈو کا سنکرانتی تحفہحیدرآباد، 11 ۔ جنوری (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندرابابو نائیڈو نے سنکرانتی کے موقع پر ریاست کی ڈیولپمنٹ آف ویمن اینڈچائلڈ ان رورل ایریاز(ڈواکرا) گروپس کی خواتین کے لئے ایک بڑے اور انقلابی فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔اب ڈواکرا خواتین کو قرض کے حصول کے لئے بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ انہیں آن لائن قرض فراہم کرنے کی سہولت جلد شروع کی جا رہی ہے۔حکومت ایک مخصوص آن لائن پلیٹ فارم تیار کر رہی ہے جس کے ذریعہ خواتین اپنے موبائل فون سے ہی قرض کے لئے درخواست دے سکیں گی۔ اس سے دستاویزات جمع کرانے اور بینکوں کے چکر کاٹنے میں ہونے والی تاخیر کا خاتمہ ہوگا۔استری ندھی اور اُنتی جیسی اسکیموں کے تحت ملنے والا بلا سود قرض اب مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقہ سے خواتین کے کھاتوں میں منتقل کیا جائے گا۔ڈواکرا خواتین کو پہلے ہی اسمارٹ فونس فراہم کئے جا چکے ہیں اور اب وہ اس ایپ کے ذریعہ اپنے گروپ کے تمام مالیاتی حسابات، ادا کردہ اقساط، واجب الادا رقم اور سود کی تفصیلات خود چیک کر سکیں گی۔حال ہی میں حکومت نے نئے ڈواکرا گروپس کی مدد کے لئے ہر گروپ کے اکاؤنٹ میں 15,000 روپے جمع کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ رقم حکومت واپس نہیں لے گی بلکہ یہ خواتین کے اکاؤنٹس میں اس لئے رکھی گئی ہے تاکہ انہیں بینکوں سے جلد قرض ملنے میں آسانی ہو۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ریاست میں 1.13 کروڑ خواتین ان بچت گروپوں سے وابستہ ہیں جنہوں نے اب تک 26,000 کروڑ روپے کے فنڈز جمع کئے ہیں جو کہ خواتین کی خود مختاری کی ایک بڑی مثال ہے۔چندرابابو نائیڈو نے اس کامیابی پر خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قرض دینے کے پورے عمل کو ڈیجیٹل بنانا خواتین کو معاشی طور پر مزید مضبوط اور بااختیار بنائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande