خواجہ سرا برادری کا ووٹر بیداری اقدام ، واشی میں گھر گھر جا کر ووٹنگ کی اپیل
نوی ممبئی، 11 جنوری (ہ س)۔ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات کے پیش نظر خواجہ سرا برادری نے ووٹر بیداری کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ حکام کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 جنوری کو رائے دہی ہوگی۔ہفتہ ک
خواجہ سرا برادری کا ووٹر بیداری اقدام ، واشی میں گھر گھر جا کر ووٹنگ کی اپیل


نوی ممبئی، 11 جنوری (ہ س)۔ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات کے پیش نظر خواجہ سرا برادری نے ووٹر بیداری کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ حکام کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 جنوری کو رائے دہی ہوگی۔ہفتہ کو خواجہ سرا برادری کے اراکین نے واشی علاقے میں مختلف مقامات پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور انتخابی شعبے کی جانب سے جاری کردہ معلوماتی کتابچے تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو جمہوری ذمہ داری نبھانے اور ووٹنگ میں حصہ لینے کی تلقین کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس بیداری مہم میں عوام سے براہ راست رابطے پر توجہ دی گئی، جہاں شہریوں کو بتایا گیا کہ انتخابات میں شرکت کرنا جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے کس قدر ضروری ہے۔یہ مہم سسٹیمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسپیشن پروگرام کے تحت چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ میں اضافہ کرنا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس سے قبل اسکولوں، کالجوں، خواتین گروپس، غیر سرکاری تنظیموں اور بزرگوں کی انجمنوں کے ذریعے بھی بیداری مہم چلائی جا چکی ہے۔خواجہ سرا برادری کی شمولیت کو حکام نے نوی ممبئی کے شمولیتی طرزِ عمل کی ایک مثال قرار دیا، جہاں سماج کے ہر طبقے کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande