
نئی دہلی، 11 جنوری (ہ س)۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے آج دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
پولیس نے احتجاج کر رہے اے اے پی کے دہلی کنوینر سوربھ بھاردواج ، اور ایم ایل اے سنجیو جھا سمیت پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں کو حراست میں لے لیا۔
سوربھ بھردواج نے یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی یہ سمجھتی ہے کہ وہ پارٹی لیڈروں کو حراست میں لے کر اپنے گناہ چھپا سکتی ہے تو یہ گہری غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں اور وزراء نے گرو صاحب اور سکھ برادری کی توہین کی ہے، اور بی جے پی کو اس توہین پر معافی مانگنی ہوگی۔
لیڈر سنجیو جھا نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی چھوٹی سیاست میں گرو صاحب کا نام گھسیٹا۔ انہوں نے فرضی ویڈیو بنا کر گرو صاحب کی توہین کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو معافی مانگنی ہوگی، ورنہ پوری سکھ برادری ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ