شدید دھند میں روڈ ویز کی بس اور پک اپ میں تصادم، 25 مسافر زخمی
کوٹ پٹلی، 10 جنوری (ہ س)۔ جے پور-دہلی قومی شاہراہ (این ایچ-48) پر ہفتہ کی صبح گھنے دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ راجستھان روڈ ویز کی بس پاوٹا قصبہ کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی ایک پک اپ سے ٹکرا گئی، جس سے بس ڈیوائیڈر
شدید دھند میں روڈ ویز کی بس اور پک اپ میں تصادم، 25 مسافر زخمی


کوٹ پٹلی، 10 جنوری (ہ س)۔

جے پور-دہلی قومی شاہراہ (این ایچ-48) پر ہفتہ کی صبح گھنے دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ راجستھان روڈ ویز کی بس پاوٹا قصبہ کے قریب سڑک کے کنارے کھڑی ایک پک اپ سے ٹکرا گئی، جس سے بس ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔ حادثے میں تقریباً 25 مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثہ پاوٹا سی ایچ سی سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ حادثے کے باعث جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی، بس میں سوار مسافر چیخ و پکار کرتے رہے۔ چھوٹے بچے گھبرا کر رو رہے تھے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے تمام مسافروں کو بس سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

زخمی مسافروں کو ایمبولینسوں اور نجی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے پاوٹا سب ڈسٹرکٹ اسپتال (سی ایچ سی) میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد روڈ ویز بس ڈرائیور کرن کمار سمیت تین زخمیوں کو جے پور ریفر کر دیا گیا کیونکہ ان کی حالت نازک تھی۔

پراگ پورہ پولیس اسٹیشن آفیسر بھجن رام نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع کنٹرول روم سے ملی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہائی وے پر ایک پک اپ ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا جس سے وہ سڑک کے کنارے کھڑا ہو گیا۔ گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے دہلی کی طرف جارہی روڈ ویز کی بس پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی اور بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پراگ پورہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچاو¿ کام شروع کیا۔ حادثے کا شکار گاڑیوں کو ہٹانے کے بعد کچھ دیر بعد ہائی وے پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande