قریبی مقابلے میں یوپی واریئرزپر ملی جیت شاندار رہی : گجرات جائنٹس کے کوچ مائیکل کلنگر
نوی ممبئی، 10 جنوری (ہ س)۔ ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 میں گجرات جائنٹس نے اپنی مہم کی مضبوط شروعات کرتے ہوئے یوپی واریئرس کو 10 رن سے شکست دی۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہیڈ کوچ مائیکل کلنگر نے کھلاڑیوں کے حوصلے اور
WPL-2026-GUJARAT-GAINTS-BEAT-UP-WARRIORS


نوی ممبئی، 10 جنوری (ہ س)۔ ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 میں گجرات جائنٹس نے اپنی مہم کی مضبوط شروعات کرتے ہوئے یوپی واریئرس کو 10 رن سے شکست دی۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہیڈ کوچ مائیکل کلنگر نے کھلاڑیوں کے حوصلے اور کارکردگی کی خوب تعریف کی۔

اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیت والی گجرات جائنٹس نے کپتان ایشلے گارڈنر کی شاندار نصف سنچری اور ڈیبیومیچ کھیل رہی انوشکا شرما کی عمدہ اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 207 رن بنائے، جو ٹورنامنٹ میں ٹیم کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ انوشکا نے 30 گیندوں پر 44 رن بنائے، جب کہ سوفی ڈیوائن، جارجیا ویرہم اور بھارتی فلمالی نے بھی مفید شراکت داری کی۔

ہدف کے تعاقب میں یوپی واریئررز صرف 197 رن ہی بنا سکی۔ دباؤ میں گجرات کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رینوکا سنگھ، جارجیا ویرہم،اور سوفی ڈیوائن نے دو دو وکٹیں لے کر اپوزیشن کے رن ریٹ کو محدود کیا۔

میچ کے بعد کوچ مائیکل کلنگر نے کہا،’’قریبی میچ جیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔ پچھلے کچھ برسوں میں ہم نے اکثر بڑا اسکور کیا ہے، لیکن آخری اوورز میں جیت ہاتھ سے نکل گئی۔ اس بار کھلاڑیوں نے دباؤ میں اپنا حوصلہ برقرار رکھا، جو کہ قابل تعریف ہے۔‘‘

انہوں نے گیندبازی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے گیندبازوں کے بارے میں کوئی تشویش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کے میدانوں پر اور مضبوط بلے بازوں کے خلاف کچھ چوکے اور چھکے لگیں گے، لیکن اہم لمحات پر مناسب ردعمل کا اظہار کرنا ضروری ہے اور ہماری باؤلنگ یونٹ اس میں کامیاب رہی‘‘۔

کلنگر نے جواں سال ڈیبیو کرنے والی انوشکا شرما کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،’’انوشکا میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ وہ کریز پر اپنا وقت نکالتی ہیں ، گیند کو شاندار طریقے سے ٹائم دیتی ہیں اور ہر طرح سے رن بنا سکتی ہے۔ اگر وہ اسی طرح محنت کرتی رہیں تو ان کا مستقبل روشن ہے۔

گجرات جائنٹس اب اپنا اگلا میچ اتوار کو اسی میدان پر دہلی کیپٹلس کے خلاف کھیلے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande