
نوئیڈا، 10 جنوری (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے سیکٹر 39 تھانہ علاقے میں نوئیڈا ایکسپریس وے پر سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر ڈی پی شکلا نے بتایا کہ کل رات نسیم (23) ولد فدا حسین ساکنہ سریتا وہار، دہلی اور عرفان (20) ساکن سریتا وہار، دہلی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مہامایا فلائی اوور کے قریب ایک نامعلوم ڈرائیور نے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے انہیں ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں شدید زخمی ہیں اور انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوران علاج نسیم دم توڑ گیا جبکہ عرفان کی حالت تشویشناک ہے۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد