
ارریہ، 10 جنوری (ہ س)۔ ایس ایس بی کی 56 ویں بٹالین کی جوگ بنی آئی بٹالین کی ٹیم نے ایک بائک سوار کو ممنوعہ کوڈین کوریکس کف سیرپ کی 39 بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ ایس ایس بی نے یہ کارروائی میر گنج، جوگ بنی میں کی، جو ہندوستانی علاقے میں ہندوستان-نیپال سرحدی چوکی نمبر 179/02 سے تقریباً 4 کلومیٹر دور ہے۔
گرفتارا سمگلر سے موٹر سائیکل سمیت ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ یہ کارروائی بارڈر سیکورٹی فورس کی خصوصی گشتی ٹیم نے کی۔ گرفتار اسمگلرجوگ بنی تھانہ علاقہ کے سون پور گاؤں رہائشی 17 سالہ محمد رویش ولد محمد رئیس ہے۔ ضروری کاغذی کارروائی کے بعد ضبط کف سیرپ اور بائک کے ساتھ اسمگلر کو ہفتہ کے روز جوگ بنی تھانہ علاقہ کے حوالے کر دیا ۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan