سانبہ پولیس نے مطلوب ملزم کو گرفتار کیا
جموں، 10 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے ہفتہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت پریتم سنگھ عرف سیٹھی ولد ساکن جدیرا گا
Police


جموں، 10 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے ہفتہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت پریتم سنگھ عرف سیٹھی ولد ساکن جدیرا گاؤں، رام گڑھ کے طور پر ہوئی ہے، جو گزشتہ برس پولیس اسٹیشن وجے پور میں درج ایک منظم جرائم کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے میں یہ چوتھی گرفتاری ہے۔ اس سے قبل ملزم کے تین ساتھیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن کے قبضے سے تین پستول بھی برآمد کی گئی تھیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پریتم سنگھ کو گرفتار کیا، جس کی نشاندہی پر اس کے گاؤں سے ایک دیسی ساختہ پستول ضبط کی گئی۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande