

ارریہ، 10 جنوری (ہ س)۔ لوگ اپنے آپ کو سردی سے بچانے کے لیے گرم کپڑے اور جیکٹ پہنتے ہیں۔ حالانکہ اسمگلر قیمتی اشیاء کی اسمگلنگ کے لیے اپنے گرم کپڑوں اور جیکٹ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس بی کی 56 ویں بٹالین کی جوگبنی سموے ٹیم نے جمعہ کی دیرشام دو اسمگلروں کو گرفتار کیا اور ان کی جیکٹوں میں مختلف جگہوں پر چھپائے گئے 32.39 گرام سونے کے بسکٹ برآمد کئے۔ایس ایس بی کی کارروائی جمعہ کے روز جوگبنی بتھناہا روڈ پر ہوئی، جو ہندوستان-نیپال سرحدی چوکی نمبر 179/02 کے اندر چار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ سونا سشتر سیما بل کی 56 ویں بٹالین کی دو ٹیموں نے ایک خصوصی مشترکہ چھاپہ ماری میں ضبط کی۔ سونے کے ساتھ پکڑے گئے دونوں اسمگلر نرپت گنج بلاک کے خیرہ گڑھیا کے رہنے والے ہیں۔ ان میں خیرہ گڑھیا کے وارڈ نمبر 11 کے 58 سالہ محمد سجاد ولد مرحوم سفید اور دوسرا وارڈ نمبر 8 کا رہائشی 32 سالہ محمد سمیر الدین ولد محمد مصطفیٰ ہے۔ایس ایس بی کی ٹیم نے برآمد شدہ سونے کے حوالے سے دونوں اسمگلروں سے ضروری پوچھ گچھ کی۔ جس کے بعد ضروری کاغذی کارروائی کے بعد دونوں اسمگلروں کو سونا سمیت فاربس گنج کسٹم دفترکے حوالے کر دیا گیا۔ یہ جانکاری ایس ایس بی 56ویں بٹالین کے کمانڈنٹ آئی پی ایس شاشوت کمار نے دی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan