یوکرین میں قطری سفارت خانے کی عمارت پر بمباری، سعودی عرب کا اظہار افسوس
کیف،10جنوری(ہ س)۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے یوکرین کے دار الحکومت کئیف میں بم باری کے نتیجے میں برادر ملک قطر کے سفارت خانے کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت اس امر پر زور دیتی ہے کہ وی
یوکرین میں قطری سفارت خانے کی عمارت پر بمباری، سعودی عرب کا اظہار افسوس


کیف،10جنوری(ہ س)۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے یوکرین کے دار الحکومت کئیف میں بم باری کے نتیجے میں برادر ملک قطر کے سفارت خانے کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت اس امر پر زور دیتی ہے کہ ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کے مطابق سفارتی مشنز کے ارکان اور ان کی عمارتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے۔ ساتھ ہی سعودی عرب نے روسی یوکرینی بحران کے پ±ر امن حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کے اپنے موقف کی تجدید کی ہے۔

اس سے قبل قطر نے بھی کئیف پر گذشتہ شب ہونے والی بم باری کے نتیجے میں یوکرین میں اپنے سفارت خانے کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا تھا، تاہم اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ کسی بھی سفارت کار یا سفارت خانے کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔قطری وزارت خارجہ نے جمعہ کو جاری اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ سفارت خانوں، سفارتی مشنز، بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر اور شہری تنصیبات کو بحرانوں کے اثرات سے محفوظ رکھا جانا چاہیے اور بین الاقوامی قانون کے تحت ان سے وابستہ افراد کو تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے۔وزارت نے روسی یوکرینی بحران کے حل کے لیے مکالمے اور پ±ر امن ذرائع کے ذریعے مسئلے کے حل کی حمایت پر قطر کے مستقل موقف کا اعادہ کیا۔ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے اور کشیدگی میں کمی کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande