اورل اینڈ میکسیلوفیشیئل سرجری میں کلینیکل ٹریننگ پروگرام کا اعلان
علی گڑھ, 10 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اورل اینڈ میکسیلوفیشیئل سرجری میں تین ماہ پر مشتمل کلینیکل ٹریننگ پروگرام کا اعلان کیا ہے، جو ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ اورل اینڈ میکسیلوفیشیئل سرجری کے زیر اہتمام یکم فروری 2026 سے شروع
اورل اینڈ میکسیلوفیشیئل سرجری میں کلینیکل ٹریننگ پروگرام کا اعلان


علی گڑھ, 10 جنوری (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اورل اینڈ میکسیلوفیشیئل سرجری میں تین ماہ پر مشتمل کلینیکل ٹریننگ پروگرام کا اعلان کیا ہے، جو ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ اورل اینڈ میکسیلوفیشیئل سرجری کے زیر اہتمام یکم فروری 2026 سے شروع ہوگا۔ شعبہ کے چیئرپرسن پروفیسر سجاد عبدالرحمن نے بتایا کہ ڈینٹل کونسل آف انڈیا سے منظور شدہ اداروں سے بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) کی ڈگری رکھنے والے وہ امیدوار، جنہوں نے درخواست کے وقت گزشتہ دو برس کے اندر انٹرن شپ مکمل کی ہو، درخواست دینے کے اہل ہیں۔ مقررہ درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ فارم کو پُر کرکے24 جنوری تک ای میل chairperson.om@amu.ac.in یا sajjadar1979@gmail.com پر ارسال کیا جا سکتا ہے۔ کورس میں تین امیدواروں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو داخلے کے وقت 50,000 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande