ادھو ٹھاکرے’’بھولی صورت دل کے کھوٹے‘‘ : آشیش شیلار
ممبئی، 10 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر آشیش شیلار نے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی اور کنٹریکٹروں کی پشت پناہی ان کی سیاست کا حصہ رہی ہے۔ شیلار کے مطابق حالیہ انکشافات سے یہ بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ ادھو ٹھاک
MAHA POLITICS UDDHAV THACKERAY CONTROVERSY


ممبئی، 10 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر آشیش شیلار نے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی اور کنٹریکٹروں کی پشت پناہی ان کی سیاست کا حصہ رہی ہے۔ شیلار کے مطابق حالیہ انکشافات سے یہ بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ ادھو ٹھاکرے نہایت مکار، سازشی اور پس پردہ چالیں چلنے والے سیاستدان ہیں، اسی لیے انہیں ’’بھولی صورت دل کے کھوٹے‘‘ کہا جا رہا ہے۔آشیش شیلار نے کہا کہ سنجے پانڈے سے متعلق معاملے میں جانچ ایجنسیوں کو ایسی معلومات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس کو جھوٹے مقدمات میں الجھانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت کے پولیس سربراہ سنجے پانڈے پولیس افسران پر دباؤ ڈال رہے تھے، لیکن یہ دباؤ کہاں سے آ رہا تھا، اس کا جواب اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ادھو ٹھاکرے کے دورِ حکومت میں سی بی آئی کو کام کرنے سے کیوں روکا گیا، ای ڈی کو مالی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سے کیوں باز رکھا گیا اور پولیس کے ذریعے عام شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کیوں درج کیے گئے۔ شیلار کے مطابق ان تمام سوالات کے جوابات ادھو ٹھاکرے کو دینا ہوں گے۔وزیر نے کہا کہ بصورت دیگر وہ ’’بھولی صورت دل کے کھوٹے‘‘ کے نام سے ایک کتاب شائع کریں گے، جس میں ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ کے دور میں ہونے والی وصولی، قتل اور صنعتکار کے گھر کے سامنے دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے واقعات کو بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سچن وازے معاملہ ایک خوفناک مثال ہے اور اب ایک نئی سازش بھی سامنے آ چکی ہے۔ ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande