
بھونیشور، 10 جنوری (ہ س): ۔
بھونیشور-راورکیلا روٹ پر چلنے والی انڈیا ون ایئر کی پرواز کو ہفتہ کے روز راورکیلا سے تقریباً آٹھ ناٹیکل میل پہلے جلدا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبورہوا۔ جہاز میں سوار تمام چھ افراد—دو پائلٹ اور چار مسافر—محفوظ ہیں، اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
محکمہ تجارت اور نقل و حمل کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، کاروان 208 طیارہ (رجسٹریشن نمبر VT-KSS) نے بھونیشور سے دوپہر 12:27 پر اڑان بھری تھی۔ پائلٹوں کے ذریعہ کنٹرول طریقے سے کی گئی ہنگامی لینڈنگ کو جان و مال کے نقصان کو روکنے کی بنیادی وجہ بتائی گئیہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو راورکیلا میں طبی سہولیات میں منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی طور پر تین مسافروں کو جے پی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جب کہ دو پائلٹ اور ایک مسافر کو راورکیلا سرکاری اسپتال (آر جی ایچ) لے جایا گیا۔ تمام چھ کو بعد میں جے پی اسپتال، راو¿رکیلا منتقل کیا گیا، جہاں وہ فی الحال علاج اور طبی نگرانی میں ہیں۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن، وزارت شہری ہوا بازی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق، ایئرلائن ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن اور ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ