برفیلی ہوا سے راجستھان می سردی میں اضافہ ، 13 اضلاع میں سرد لہر کا الرٹ
جے پور، 10 جنوری (ہ س)۔ شمالی ہند کی پہاڑی ریاستوں سے آ رہی تیز برفیلی ہوا کے اثر سے راجستھان میں سردی زیادہ شدید ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو بھی ریاست کے 13 اضلاع میں گھنے کوہرے اور سرد لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سرد ہوا کے سبب ص
سردی کی علامتی تصویر


جے پور، 10 جنوری (ہ س)۔ شمالی ہند کی پہاڑی ریاستوں سے آ رہی تیز برفیلی ہوا کے اثر سے راجستھان میں سردی زیادہ شدید ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو بھی ریاست کے 13 اضلاع میں گھنے کوہرے اور سرد لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سرد ہوا کے سبب صبح و شام کے وقت ٹھٹھرن بڑھ گئی ہے، جس سے عام لوگوں کو بھاری پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گھنے کوہرے کا اثر ہوائی اور سڑک ٹریفک پر بھی پڑا ہے۔ ادے پور میں ہفتہ کی صبح گھنے کوہرے کے سبب ڈبوک ایئرپورٹ سے دہلی-ادے پور اور ادے پور-دہلی کی انڈیگو کی دو فلائٹس کینسل کر دی گئیں۔ ویزیبلٹی کافی کم رہنے سے مسافروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سیکر ضلع کے فتح پور علاقے میں ہفتہ کو گھنا کوہرا چھایا رہا۔ یہاں کم از کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ دہلی-بیکانیر نیشنل ہائی وے پر ویزیبلٹی محض 30 میٹر رہی، جس سے ٹریفک متاثر ہوا۔ شہر کے ریلوے اسٹیشن، نہرو پارک اور سالاسر روڈ علاقے میں بھی ویزیبلٹی 50 سے 150 میٹر کے درمیان رہی۔

ہفتہ کی صبح سیکر، ناگور، ادے پور، دھول پور، کرولی سمیت کئی اضلاع میں گھنا کوہرا اور بادل چھائے رہے۔

جے پور، دوسہ، بھرت پور جیسے شہروں میں موسم صاف ہونے کے باوجود برفیلی ہواوں کے سبب ٹھٹھرن کا احساس بنا رہا۔ تیز سردی کے بیچ فضائی آلودگی نے بھی تشویش بڑھا دی ہے۔ ہفتہ کی صبح بھیواڑی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 354 درج کیا گیا، جو خطرناک زمرے میں آتا ہے۔ کوٹا اور بوندی میں بھی ایکیو آئی 300 کے پار رہا۔ ریاست کے 10 سے زیادہ شہروں میں ایکیو آئی 200 سے زیادہ ماپا گیا، جو خراب ہوا کے زمرے میں ہے۔

جمعہ کو جیسلمیر ریاست کا سب سے ٹھنڈا شہر رہا، جہاں کم از کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ سروہی میں 4.9، ناگور اور شری گنگا نگر میں 5.8 ڈگری درجہ حرارت رہا۔ بیشتر اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آ گیا۔

موسم سینٹر جے پور کے ڈائریکٹر رادھے شیام شرما کے مطابق ریاست میں اگلے ایک ہفتے تک سردی سے راحت کا امکان نہیں ہے۔ اگلے دو-تین دن گھنا کوہرا بنا رہے گا، جبکہ شیخاوٹی خطے کے ساتھ جے پور اور بھرت پور ڈویژن میں سرد لہر کا اثر جاری رہے گا۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری تک گراوٹ ہو سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande