
پٹنہ10 جنوری(ہ س)۔وزیراعلی نتیش کمارہفتہ کے روز جے ڈی یو رکن اسمبلی بھگوان سنگھ کشواہا کی اہلیہ آنجہانی اوشا کماری کے خراج عقیدت نشست میں وزیر اعلیٰ شامل ہوئے ۔ بھوجپور ضلع کے جگدیش پور بلاک کے دلہن گنج گائوں میں منعقد تعزیتی نشست میں وزیر اعلیٰ نے آنجہانی او شا کمار ی کی تصویر پر گلپوشی کر کے اپنا خراج عقیدت پیش کیا ۔ اور سوگوار کنبہ سے ملاقات کر کے انہیں صبر کی تلقین کی ۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ، آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر وجئے کمار چودھری ، جے ڈی یو کے کارگزار قومی صدر سنجے کمار جھا سمیت دیگر عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں اہم شخصیات موجودتھیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan