
جموں, 10 جنوری (ہ س)وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے رابطہ پبلک آؤٹ ریچ آفس، جموں کا دورہ کر کے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود اور افراد سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں۔دورے کے دوران ریاسی، ڈوڈہ، بارہمولہ، جموں، آر ایس پورہ، کٹرا، راجوری، کٹھوعہ، سری نگر سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ذاتی اور علاقائی نوعیت کے مسائل پیش کیے۔ ان میں قدرتی آفات کے باعث مکانات کو پہنچنے والے نقصانات پر معاوضہ، ایکس گریشیا ریلیف، پنشن اور تنخواہوں سے متعلق امور، بیوہ اور بڑھاپا پنشن سمیت دیگر فلاحی مسائل شامل تھے۔
اسی دوران اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کے سیزنل و کیجول مزدوروں کے وفد نے اپنے مطالبات رکھے، جبکہ آل جموں و کشمیر ایس آئی سی او پی ملازمین کے وفد نے اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔ ٹریکٹر یونین جموں و کشمیر نے روزگار سے متعلق مسائل اٹھائے اور ریونیو ڈرائیورز نے سروس سے وابستہ امور پیش کیے۔ آل کشمیر ہاٹ مکس پلانٹ اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی مشیر سے ملاقات کر کے اپنے مسائل رکھے۔مشیر ناصر اسلم وانی نے تمام وفود کی بات بغور سنی اور یقین دلایا کہ تمام جائز شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لے کر ان کے بروقت اور مؤثر ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام دوست اور جوابدہ طرزِ حکمرانی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر