منشیات کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار
سلچر، 10 جنوری (ہ س)۔ کچھار ضلع ہیڈکوارٹر شہر سلچر تھانے کی پولیس نے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر مہم چلاتے ہوئے تین ڈرگز اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ کچھار پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر کے ذریعے آج دی گئی جانکاری کے مطابق خفیہ اطلاع پر سلچر تھانہ کے تحت کچوڈارا
آسام: سلچر پولیس کے ذریعے مورفین کے ساتھ گرفتار تین ڈرگز اسمگلروں کی تصویر


سلچر، 10 جنوری (ہ س)۔ کچھار ضلع ہیڈکوارٹر شہر سلچر تھانے کی پولیس نے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر مہم چلاتے ہوئے تین ڈرگز اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ کچھار پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر کے ذریعے آج دی گئی جانکاری کے مطابق خفیہ اطلاع پر سلچر تھانہ کے تحت کچوڈارام ، گنگولی علاقے میں ایک اینٹی نارکوٹکس مہم چلائی گئی، جس میں ملزمین کے پاس سے 1.357 کلوگرام مورفین برآمد کی گئی۔

اس سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت روح العالم لشکر (41، کچھار)، معین الحق لشکر (53، کچھار) اور سراج الحق (36، کچھار) کے طور پر کی گئی ہے۔

سلچر پولیس کے ذریعے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر کے ڈرگز اسمگلنگ سے جڑے کنکشنوں کا پتہ لگانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی تینوں ملزمین سے گہری پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande