
جموں, 10 جنوری (ہ س)۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم، جموں و کشمیر نے جے کے فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن میں انتظامی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے عبوری انتظام کے تحت دو اسسٹنٹ کمشنرز (فوڈ سیفٹی) کو انچارج ڈپٹی کمشنرز (فوڈ سیفٹی) کے طور پر تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔جمعہ کی شب جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق یہ عبوری انتظام چھ ماہ کی مدت یا باقاعدہ تقرریوں تک نافذ العمل رہے گا۔ حکومت نے حکم نامہ کے تحت غلام قادر اور رفیع احمد ڈار، دونوں اسسٹنٹ کمشنرز (فوڈ سیفٹی)، کو اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (ڈی پی سی) اور پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، تاکہ محکمے کے امور بلا تعطل جاری رہیں۔ مزید وضاحت کی گئی ہے کہ یہ عبوری تعیناتی افسران کے لیے باقاعدہ ترقی یا کسی ترجیحی حق کا سبب نہیں بنے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر