کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026: کرناٹک کو مجموعی طور پر چمپئن، تمل ناڈو دوسرے اور منی پور تیسرے نمبر پر
دیب، 10 جنوری (ہ س)۔ کرناٹک نے کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ گھوگھلا بیچ پر منعقدہ مقابلے کے آخری دن کرناٹک کی اشمیتا چندرا اور دھرپد رام کرشنا نے بالترتیب خواتین او
کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026: کرناٹک کو مجموعی طور پر چمپئن، تمل ناڈو دوسرے اور منی پور تیسرے نمبر پر


دیب، 10 جنوری (ہ س)۔

کرناٹک نے کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ گھوگھلا بیچ پر منعقدہ مقابلے کے آخری دن کرناٹک کی اشمیتا چندرا اور دھرپد رام کرشنا نے بالترتیب خواتین اور مردوں کے 5 کلومیٹر اوپن واٹر سوئمنگ مقابلوں میں سونے کے تمغے جیت کر ریاست کو تمغوں کی فہرست میں سب سے اوپر پہنچا دیا۔

کرناٹک نے کل 3 طلائی، 2 چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرا ایڈیشن جیتا۔ تمل ناڈو نے 3 سونے، 2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا، جبکہ دفاعی چمپئن منی پور نے 3 سونے، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ چونکہ سرفہرست تین ریاستوں کے سونے اور چاندی کے تمغے برابر تھے، اس لیے مجموعی درجہ بندی کا تعین کانسی کے تمغوں کی تعداد کی بنیاد پر کی گئی۔

کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2026 کا اہتمام مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی اور د من اور دیب نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے تکنیکی تعاون سے کیا تھا۔ مقابلے میں 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1,100 سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس دوران والی بال، ساکر، سیپکٹاکرا، کبڈی، پینکاک سلاٹ، اوپن واٹر سوئمنگ، ملکھمب اور رسہ کشی سمیت آٹھ کھیلوں کا انعقاد ہوا جن میں چھ تمغے کھیل کے تھے اور کل 32تمغے داو¿ پر تھے۔

تمغے کی درجہ بندی میں مدھیہ پردیش نے پینکاک سلاٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 طلائی، 1 چاندی اور 1 کانسی کے تمغے کے ساتھ درجہ بندی میں چوتھا مقام حاصل کیا۔ میزبان دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیب 2 طلائی، 2 چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔ ہریانہ پانچویں نمبر پر رہا جبکہ جموں و کشمیر، اوڈیشہ، ناگالینڈ اور راجستھان نے بھی دو گولڈ میڈل کے ساتھ ٹاپ 10 میں جگہ حاصل کی۔

فائنل دن سے پہلے، منی پور سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی امید تھی کیونکہ اس کی مردوں اور خواتین کی بیچ سیپک ٹاکرا ٹیمیں تینوں فائنل میں پہنچ گئیں۔ منی پور کی خواتین کی ٹیم نے مغربی بنگال کو 2-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا، لیکن تمل ناڈو نے مردوں کے تینوں فائنل میں منی پور کو 2-1 سے ہرا کر مجموعی اسٹینڈنگ میں دوسرا مقام حاصل کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande