
امیٹھی،یکم جنوری (ہ س)۔
اترپردیش کے امیٹھی ضلع کے کمرولی تھانہ علاقے میں کل رات ایک المناک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ لکھنو¿ وارانسی قومی شاہراہ پر مالوا میں گڑھا موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار اور بے قابو ڈمپر نے پک اپ کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کر رہی ہے۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ پک اپ پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کمرولی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال پہنچایا۔ سدھانشو ساہو (18) ولد منوج ساہو ساکن یوٹیلوا، امیٹھی ضلع کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی، جب کہ دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ