نئے سال پر وزیر اعظم مودی نے آئی این ایس وی کونڈینیہ کے عملے کو مبارکباد دی
نئی دہلی، یکم جنوری (ہ س)۔ سال 2026 کی آمد پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سمندر میں سفر کر رہے روایتی بحری جہاز آئی این ایس وی کونڈینیہ کے عملے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ان کے جوش، لگن اور ملک کے تئیں خدمت کے جذبے کی ستائش کی۔ وزیر ا
نئے سال پر وزیر اعظم مودی نے آئی این ایس وی کونڈینیہ کے عملے کو مبارکباد دی


نئی دہلی، یکم جنوری (ہ س)۔ سال 2026 کی آمد پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سمندر میں سفر کر رہے روایتی بحری جہاز آئی این ایس وی کونڈینیہ کے عملے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ان کے جوش، لگن اور ملک کے تئیں خدمت کے جذبے کی ستائش کی۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مشترکہ پیغام میں کہا کہ انہیں آئی این ایس وی کونڈینیہ کے عملے کی جانب سے بھیجی گئی تصویر دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کھلے سمندر میں رہتے ہوئے بھی عملے کا جوش اور مثبت توانائی حوصلہ افزا ہے۔ وزیر اعظم نے نئے سال کے موقع پر عملے کے محفوظ، خوشگوار اور کامیاب سفر کی تمنا کی۔

آئی این ایس وی کونڈینیہ ایک روایتی کشتی رانی جہاز ہے، جسے قدیم ہندوستانی جہازوں کی ساخت سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ جہاز ہندوستان کی خوشحال سمندری وراثت، تاریخی تجارتی راستوں اور تہذیبی سمندری روابط کی علامت مانا جاتا ہے۔

اس جہاز کے سفر کا مقصد جہاز رانی کی تربیت کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی قدیم سمندری روایات اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کرنا ہے۔ نئے سال پر وزیر اعظم کا یہ پیغام ملک سے دور سمندر میں تعینات اہلکاروں کے لیے حوصلہ افزائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande