فڑنویس کا اعلان، خواتین کی سلامتی حکومتی ترجیحات میں سرفہرست
فڑنویس کا اعلان، خواتین کی سلامتی حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ناگپور ، 9 دسمبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے منگل کو واضح کیا کہ ریاستی حکومت خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں مکمل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے
فڑنویس کا اعلان، خواتین کی سلامتی حکومتی ترجیحات میں سرفہرست


فڑنویس کا اعلان، خواتین کی سلامتی حکومتی ترجیحات میں سرفہرست

ناگپور ، 9 دسمبر(ہ س)۔ مہاراشٹر

کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے منگل کو واضح کیا کہ ریاستی حکومت خواتین کی

حفاظت کے سلسلے میں مکمل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ستارا

ضلع کے پھلٹن میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے پر ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں

خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام پہلوؤں کی جامع جانچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ

پولیس جلد از جلد اس کیس کی چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دے گی۔

ناگپور

میں جاری قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فڑنویس نے بتایا کہ

خاتون ڈاکٹر کی خودکشی سے متعلق تمام افراد کے خلاف نامزد بنیادوں پر تفتیش شروع کی

جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانچ میں یہ ثابت ہوا ہے کہ خودکشی نوٹ واقعی

اسی خاتون کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے، اور گرفتار ملزم نے اس کا ذہنی استحصال کیا اور

دھوکہ دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس کے پاس اس کیس میں کافی ثبوت موجود ہیں

اور چارج شیٹ اب بہت جلد عدالت میں پیش ہوگی۔

ایوان میں

ایم ایل اے امیت ستم، وجے وڈیٹیوار، پرکاش سولنکے، جیوتی گایکواڑ، سنیل پربھو اور

نانا پٹولے نے اس معاملے پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کی رفتار نہایت سست ہونے

کے باعث خواتین میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے

درخواست کی کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی

روک تھام یقینی ہو سکے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande