
کوٹائم، 9 دسمبر (ہ س): ہندوستانی محکمہ ڈاک نے منگل کو کیرالہ کے کوٹائم میں سی ایم ایس کالج میں ریاست کا پہلا جین-جی پوسٹ آفس ایکسٹینشن کاؤنٹر کھولا گیا ہے۔ نئی نسل کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیے گئے اس جدید پوسٹ آفس کا افتتاح این آر گری، پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر، کیرالہ سنٹرل ریجن نے کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پورا ڈیزائن کالج کے طلباء نے انڈیا پوسٹ کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔
مرکزی وزارت مواصلات کے مطابق، یہ نیا پوسٹ آفس طلباء کے لیے ایک آرام دہ اور جدید ماحول فراہم کرے گا، جس سے وہ ایک ہی جگہ پر پڑھائی، کام کرنے اور پوسٹل سروسز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ نوجوانوں کی ترجیحات کے مطابق پوری جگہ کو فطرت پر مبنی اور تخلیقی شکل دی گئی ہے۔ پکنک کی طرز کے بیٹھنے، عمودی باغات اور ری سائیکل شدہ ٹائروں سے بنی کرسیاں نصب کی گئی ہیں۔
طلباء کی سہولت کے لیے کاؤنٹر کے قریب لیپ ٹاپ اور موبائل چارجنگ پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔ پڑھنے اور تفریح کیلئے ایک وقف گوشہ دستیاب ہے، جس میں کتابیں اور بورڈ گیمز موجود ہیں۔ پوسٹل سروس کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، ایک کثیر مقصدی کاؤنٹر، بکنگ کاؤنٹر، پیکیجنگ مواد، اور مائی اسٹامپ پرنٹر جیسی سہولیات بھی موجود ہیں۔
اس پوسٹ آفس کی دیواریں طلباء اور کالج کے عملے کے تخلیق کردہ فن پاروں سے مزین ہیں۔ یہ پینٹنگز انڈیا پوسٹ کے ورثے، کوٹائم کی ثقافتی شناخت اور فطرت سے متعلق موضوعات کی عکاسی کرتی ہیں
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی