طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کی ضامن ، حکیم غریبوں کے مسیحا: ڈائریکٹر ہمدرد
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کی ضامن ، حکیم غریبوں کے مسیحا: ڈائریکٹر ہمدرد حیدرآباد ،9 دسمبر(ہ س) ۔ دو روزہ یونانی کنونشن اختتام پذیر ہوا، جس میں نئے عزائم اور یونانی طب کی افادیت کو اجاگرکیا گیا۔ کنونشن میں ملک کے مختلف علاقوں سے
طب یونانی انسانی صحت  اور معاشی  استحکام کی ضامن ، حکیم غریبوں کے مسیحا


طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کی ضامن ، حکیم غریبوں کے مسیحا: ڈائریکٹر ہمدرد

حیدرآباد ،9 دسمبر(ہ س) ۔

دو روزہ یونانی کنونشن اختتام پذیر ہوا، جس میں نئے عزائم اور یونانی طب کی افادیت کو اجاگرکیا گیا۔ کنونشن میں ملک کے مختلف علاقوں سے یونانی اطباء، اسکالرز، ماہرین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اختتامی سیشن کے دوران ڈاکٹرحامد احمد، ڈائریکٹر ہمدرد نے کہا کہ طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن ہے اور وہ امراض جنہیں تجارتی مقاصد کے تحت لاعلاج قرار دیا جاتا ہے، ان کا کفایتی علاج یونانی طب میں ممکن ہے۔

انہوں نے طلبہ اور اسکالرز کو ادویات سازی کے تمام مراحل سے واقف کرایا تاکہ وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکیں۔ حکیم غلام محی الدین آرگنائزنگ سکریٹری نے طب یونانی میں ہڈیوں کے علاج کے قدیم اور جدید طریقوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یونانی طریقہ علاج نہ صرف کفایتی ہے بلکہ اس سے کوئی نقص بھی باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک یونانی طبیب ہرفن سے واقف ہوتا ہے اورغریبوں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹرسعید احمد نے دوا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہرمصائب جو انسانی جسم کی فزیالوجی کو متاثر کرے، وہ دوا کے دائرے میں آتا ہے۔ انہوں نے ڈرگس مینو فیکچررز کو تلقین کی کہ وہ تیار کی جانے والی ہر دوا کے اجزاء سے بخوبی واقف رہیں اور معیارکو بلند رکھیں۔ ڈاکٹرمحمد خالد، اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر،نے قوانین اور رہنما اصولوں پر روشنی ڈالی اور یونانی دوا سازوں کو ہمیشہ قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ صرف پرانے شہر حیدرآباد سے یونانی میڈیسن کا سالانہ بزنس 250 کروڑ ہے۔ ڈاکٹر فضل احمد نے ایلوپیتھک ڈرگس کے کاروبار کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ 2025 میں ایلوپیتھک ڈرگس کا ٹرن اوور 4 لاکھ 71 ہزار کروڑ ہے، جس میں 40 فیصد نسخے آیوش ڈاکٹروں نے تجویز کیے۔ انہوں نے یونانی اطباء سے اپیل کی کہ وہ یونانی ادویات ہی تجویز کریں۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande