
حیدرآباد ،9 دسمبر(ہ ایس)۔ بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی کمپنی سلمان خان وینچرزپرائیویٹ لمیٹڈ نے تلنگانہ میں 10ہزار کروڑروپے کی بھاری سرمایہ کاری کے ساتھ ایک وسیع وعریض ٹاؤن شپ اورجدیدترین فلم اسٹوڈیو قائم کرنے کااعلان کیاہے۔سرکاری تفصیلات کے مطابق مجوزہ ٹاؤن شپ میں عالمی معیار کاچیمپئن شپ گولف کورس،اعلیٰ درجے کی تفریحی اورلگژری لائف اسٹائل سہولیات، ریس کورس،مخصوص نیچرٹریل پاتھس،جدید کلب ہاؤس، بڑے پیمانے پرپریمیم رہائشی ولازاور اپارٹمنٹس اورعالمی معیارکی کمیونٹی اسٹرکچرشامل ہوگا،جس کا مقصدریاست میں ہائی کلاس لائف اسٹائل اورعالمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیداکرناہے۔اسی کے ساتھ ایک جدیدفلم اسٹوڈیوکمپلیکس بھی تعمیرکیاجائے گا،جو نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ اوٹی ٹی پلیٹ فارمز،ویب سیریز،اشتہارات اوربڑے بجٹ کے پروڈکشن ہاؤسزکے لیے بھی بڑامرکزثابت ہوگا۔اسٹوڈیومیں بڑے ساؤنڈ اسٹیجز،جدیدپوسٹ پروڈکشن لیبز،وی ایف ایکس اوراینیمیشن یونٹس اورنئے فنکاروں کے لیے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرامزکیے جائیں گے۔ حکام کاکہناہے کہ اس میگاپروجیکٹ سے ہزاروں روزگارکے مواقع پیداہوں گے اورتلنگانہ کوعالمی فلم اوررئیل اسٹیٹ ہب بنانے میں اہم کرداراداہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق