
سیتاپور، 9 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش میں سیتاپور ضلع کے رام کوٹ تھانہ علاقے میں منگل کو سرکاری تالاب کی چھ بیگھہ سر زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی پلاٹنگ کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلعمجسٹریٹ کے حکم پر محکمہ ریونیو نے غیر قانونی پلاٹوں پر بلڈوزر چلا کر اراضی کو تجاوزات سے آزاد کرایا۔
تحصیلدار صدر اتل سین نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ شمع خان اور ان کے شوہر للن خان نے تالاب کی زمین پر قبضہ کر لیاتھا۔ زمین کو برابر کرکے اسے غیر قانونی طور پر پلاٹنگ کر کے بیچنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔پیمائش کی گئی ، جس سے واضح ہوا کہ تقریباً چھ بیگھہ رقبہ پر مشتمل تالاب پرپوری طرح قبضہ کیاجا چکا تھا۔ رپورٹ تیار کر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھیجی گئی اور ان کے حکم پر منگل کو بلڈوزر کا استعمال کرتے ہوئے بھراو، تعمیر شدہ راستوں اورتیار کئے جا رہے غیر قانونی پلاٹوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔ کاروائی کے دوران علاقے میں افراتفری مچ گئی، لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
تحصیلدار اتل سین نے بتایا کہ پیر کے روز خیر آباد- بسواں روڈ پر غیر قانونی طور پر آباد کی جا رہی کالونی پربلڈوزر کی کاروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تالابوں اور دیگر سرکاری اراضی پر تجاوزات برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد