مدھیہ پردیش کی بھریوا دستکاری فن کی وراثت کو قومی شناخت ملی
مدھیہ پردیش کی بھریوا دستکاری فن کی وراثت کو قومی شناخت ملی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کے بھریوا دستکار بلدیو واگھمارے کو اعزاز سے نوازا بھوپال، 09 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی روایتی قبائلی بھریوا دستکاری فن کی وراثت کو قومی سطح پر
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کے بھریوا دستکار بلدیو واگھمارے کو اعزاز سے نوازا


مدھیہ پردیش کی بھریوا دستکاری فن کی وراثت کو قومی شناخت ملی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کے بھریوا دستکار بلدیو واگھمارے کو اعزاز سے نوازا

بھوپال، 09 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کی روایتی قبائلی بھریوا دستکاری فن کی وراثت کو قومی سطح پر شناخت ملی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو نئی دہلی میں مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے بھریوا کاریگر بلدیو واگھمارے کو قومی دستکاری ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ٹیکسٹائل گری راج سنگھ موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں دھات کی مشہور بھریوا دستکاری کو ”جی آئی ٹیگ“ بھی ملا ہے۔

مقامی بولی میں بھریوا کا مطلب ہے بھرنے والے۔ بھریوا فنکار گونڈ قبیلے کی ایک ذیلی ذات سے تعلق رکھتے ہیں، جو پورے ہندوستان میں، خاص طور پر وسطی ہندوستان میں پھیلی ہوئی ہے۔ بھریوا دھات دستکاری کی مہارت ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی رہتی ہے۔ بھریوا دھات دستکاری کی روایت گونڈ قبائلی برادری کے رسم و رواج اور روایات کے متوازی چلتی ہے۔ یہ روایت اور رسم و رواج کا امتزاج ہے۔ بھریوا کاریگر دیوتاوں کی علامتی شبیہوں کو جانتے ہیں۔ وہ زیورات بھی بناتے ہیں جیسے انگوٹھیاں اور کٹار، جو گونڈ خاندانوں میں شادی کی رسموں کے لیے ضروری ہے۔ کچھ زیورات خاص طور پر روحانی پیشواوں یا تانترکوں کے لیے بنائے جاتے ہیں جیسے کلائی بند اور بازو بند۔ کنگن کی خاص کاریگری دیکھتے ہی بنتی ہے۔

اس کے علاوہ، آرائشی فن پاروں اور استعمال کی اشیاء کی ایک وسیع رینج جیسے بیل گاڑیاں، مور کی شکل کے چراغ (دیپک)، گھنٹیاں اور گھنگھرو، آئینے کے فریم کچھ فن پاروں نے بین الاقوامی دستکاری بازار میں شناخت بنائی ہے۔ بھریوا لوگوں کی آبادی بنیادی طور پر بیتول ضلع کے کچھ علاقوں میں مرکوز ہے۔ جو راجدھانی بھوپال سے تقریباً 180 کلومیٹر دور ہے۔ بلدیو نے بھریوا کاریگروں کی گھٹتی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی لگن سے بیتول کے ٹگریا گاؤں کو ”شلپ گرام“ (دستکاری گاوں) بنا دیا ہے۔ اب بھریوا خاندان اس انوکھے دستکاری فن کی مشق کرتے ہیں۔

رابطہ عامہ افسر اونیش سومکوار نے بتایا کہ بھریوا لوگوں کو گونڈ برادری کے مذہبی رسم و رواج اور روایات کا گہرا علم ہے۔ وہ جن دیوتاوں کی مورتیاں بناتے ہیں، ان میں بنیادی طور پر ہندو مذہب کے سب سے بڑے بھگوان شیو اور ان کی اہلیہ پاروتی ہیں۔ دوسرے ہیں ٹھاکر دیو جو کرشماتی گھوڑے پر سوار ہو کر گاوں کی حفاظت کرتے ہیں اور مانا جاتا ہے کہ وہ اسے آفتوں سے بچاتے ہیں۔ امن، خوشحالی، خوشی اور صحت کے دوسرے دیوتا بھی ہیں۔ اس چھوٹے سے ٹگریا گاوں میں بلدیو بھریوا نے اس روایت کو زندہ رکھا ہے۔ انہوں نے یہ فن اپنے والد سے سیکھا۔ انہوں نے ایک ماسٹر کاریگر کے طور پر نام کمایا۔ بلدیو کا خاندان اپنی روایتی سمجھ، فنکارانہ نظر اور کڑی محنت سے حاصل کیے گئے ہنر پر گزارا کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande