
سرینگر، 9 دسمبر( ہ س)۔شمالی کشمیر کے کپواڑہ کے ملک محلہ میں دو منزلہ مکان میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ ملک محلہ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں پنکو سنگھ ولد گردیپ سنگھ نامی ایک شخص کی جان چلی گئی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے پولیس اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا تھا۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir