تلنگانہ گلوبل سمٹ میں سرمایہ کاری کی بارش: وزیراعلیٰ ریونت ریڈی
تلنگانہ گلوبل سمٹ میں سرمایہ کاری کی بارش: وزیراعلیٰ ریونت ریڈی حیدرآباد ،9 دسمبر(ہ س)۔ تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کا دوسرا دن فیوچر سٹی میں بھرپورسرگرمیوں کے ساتھ جاری رہا، جہاں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے مسلسل ملاقاتیں ک
تلنگانہ گلوبل سمٹ میں سرمایہ کاری کی بارش، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی


تلنگانہ گلوبل سمٹ میں سرمایہ کاری کی بارش: وزیراعلیٰ ریونت ریڈی

حیدرآباد ،9 دسمبر(ہ س)۔

تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کا دوسرا دن فیوچر سٹی میں بھرپورسرگرمیوں کے ساتھ جاری رہا، جہاں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے مسلسل ملاقاتیں کیں۔ ملک اور بیرون ملک کی کئی بڑی کمپنیوں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہرکی، جس سے ریاست کی ترقیاتی رفتار اورعالمی شناخت مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سمادھورا گروپ اور ٹی سی سی آئی تائیوان گروپ نے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے (ایم اویوایس) پردستخط کیے۔ شالینی بھوپال، منیجنگ ڈائریکٹرتاج جی وی کے اور سما دھوراگروپ کے نمائندے بھی اس اہم ملاقات میں شامل تھے۔

دن بھرمختلف عالمی کمپنیوں کے اعلیٰ افسران نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ ان میں پریسٹیج گروپ کے سی ای او سوروپ انویش، اینالوگ (Analog) (AI Otudloz)اے آئی آٹوڈولز، ڈریم ویلی گولف اینڈ ریزورٹس، سیمب کروپ (Sembcorp) (سنگاپور) اور تلوان گروپ (Talwan Group) شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے امکانات، نئی صنعتوں کے قیام ، روزگار کے مواقع اورتکنیکی شراکت داری جیسے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گلوبل سمٹ کے دوسرے دن کا آغاز صبح 10 بجے وزیراعلیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ہوا۔ اس موقع پر ریاست بھرکے ضلع ہیڈ کوارٹرز میں نصب (تلگوتلی) ماں تلنگانہ کے مجسموں کی ورچوئل نقاب کشائی بھی کی گئی۔ تقریباً 6 کروڑروپے کی لاگت سے یہ مجسمے نصب کیے گئے ہیں۔ چھ اضلاع کے علاوہ تقریباً ہرضلع میں یہ تنصیب مکمل ہوچکی ہے۔تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کے اس مرحلے پروزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی مسلسل ملاقاتیں اس بات کی واضح علامت ہیں کہ ریاست بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پُرکشش اورمستحکم منزل بنتی جارہی ہے۔ متعدد (ایم اویوایس) پردستخط اورجاری مذاکرات اس کانفرنس کو تلنگانہ کی معاشی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل بنا رہے ہیں۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande