
نئی دہلی، 9 دسمبر (ہ س)۔ ایسٹ ڈسٹرکٹ کے اسپیشل اسٹاف، انسداد منشیات اسکواڈ اور غازی پور پولیس اسٹیشن کی مشترکہ ٹیم نے قتل کا مقدمہ حل کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ٹیم نے 50 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں اور 100 سے زیادہ سی ڈی آرز کو سکین کرکے ملزم کا سراغ لگایا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کلیم (32) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے جامع مسجد کے علاقے سے گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مالی تنازعہ کی وجہ سے دلیپ کو قتل کیا۔ جرم میں استعمال ہونے والا پتھر کا ٹکڑا برآمد کر لیا گیا ہے۔
مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر پولیس ابھیشیک دھنیا نے منگل کو بتایا کہ 8 دسمبر کی صبح تقریباً 11 بجے غازی پور پولیس اسٹیشن کو پیپر مارکیٹ کے قریب کچرے کے ڈھیر کے پاس ایک لاش پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس اور کرائم ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ مقتول کے چہرے پر شدید چوٹیں تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ متوفی دلیپ (45) کھوڈا کالونی کا رہائشی تھا۔ قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی اور علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اسکین کیا گیا تاکہ مقتول کی آخری حرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔ تکنیکی نگرانی سے پتہ چلا کہ متوفی کے ساتھ رابطے میں رہنے والا شخص کلیم تھا جو واقعہ کے بعد کھوڈا سے فرار ہوگیا تھا اور بادشاہ پور، گروگرام اور پرانی دہلی کے جامع مسجد علاقے میں گھوم رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ مسلسل نگرانی کے بعد پولیس نے کلیم کو جامع مسجد کے علاقے سے گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ دلیپ اس پر رقم واپس کرنے کے لیے دباو¿ ڈال رہا تھا۔ اس جھگڑے کی وجہ سے اس نے مشتعل ہو کر دلیپ پر پتھر سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan